اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی ریاست گجرات کی پولیس نے ایک بار پھر اقلیتوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا ہے۔ گجرات میں سورت پولیس کے ماک ڈل کا تنازعہ ابھی ختم نہيں ہوا تھا کہ ایک نیا تنازعہ سامنےآگیا ہے۔ اب گجرات کے موربی علاقے کی پولیس نے جعلی دہشتگردوں سے جہادی نعرے لگوائے جس پر اب سوال کھڑے ہو رہے ہيں۔ اس سے قبل سورت پولیس نے ماک ڈل میں جعلی دہشتگردوں کو ایسی ٹوپیاں پہنائي تھیں جو مسلمان پہنتے ہيں۔ گجرات کی وزیراعلی آنندی بین پٹیل نے اس تنازعہ پر اپنے ردعمل میں اعتراف کیا ہے کہ پولیس مشقوں کے دوران لوگوں کو ایک مخصوص مذہب کی ٹوپی پہنے ہوئے دہشتگردوں کی شکل میں پیش کرنا ایک غلطی ہے۔ گجرات پولیس کےترجمان نے بھی کہا ہے کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲